ریسپی چکن تکہ پیزا
رائٹر ماہ رخ
آج جو ریسیپی آپ کے ساتھ شئیر کرنے جا رہی ہوں وہ ہے چکن تکہ پیزا آپ اس ریسیپی کو ریڈ کر کے چکن تکہ پیزا باآسانی گھر پر بنا سکتے ہیں چلیں دیکھتے ہیں چکن تکہ پیزا کس طرح بنتا ہے اور اس کے لیے کن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے
چکن تکہ پیزا بنانے کے اجزاء
چکن بون لیس چھوٹے کیوبز میں کٹا ہوا
ایسٹ
چیڈر چیز
موزریلا چیز
لہسن
چکن تکہ مصالحہ
میدہ
نمک
کوکنگ آئل
چینی
پیزا سوس
اولیو
شملہ مرچ
پیزا بنانے کے لئے سب سے پہلے پیزا کی ڈو تیار کریں گے
ڈو بنانے کا طریقہ
دو چمچ ایسٹ لے کر اس میں دو چمچ کوکنگ آۂل ایک چمچ نمک اور ایک چمچ چینی میں شامل کریں تینوں چیزوں کو اچھی طرح سے مکس کرلیں اب اس میں ڈیڑھ کپ میدہ ڈالیں اور اچھی طرح سے گوندھ کر پندرہ سے بیس منٹ کے لیے رکھ دیں پیزا کی ڈو تیار ہو جائے گی
چکن کو مصالحہ لگانے کا طریقہچکن کو دھو کر چھوٹے کیوبز میں کاٹ لیں دو چمچ کوکنگ آئل آدھا کپ دہی اور چکن تکہ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح سے مکس کریں آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھیں
پیزا کے لیے چکن تیار کرنے کا طریقہ
کڑھائی میں کوکنگ آئل گرم کریں اس میں باریک کٹا ہوا لہسن فرائی کریں جب لہسن ہلکا سنہری ہو جائے تو اس میں چکن شامل کریں اور پندرہ منٹ تک پکائیں پیزا کے لیے چکن تیار ہے
پیزا بنانے کا طریقہ
پیزا کے لئے تیار ہوئی ڈو کو بیلیں اب اس دو کو پیزا پین کے اوپر رکھیں فورک کی مدد سے ڈو کے اوپر سوراخ کر دیں اب اس کے اوپر پیزا سوس لگائیں اور اب اس پر چیز کو چھڑکیں پکا ہوا چکن رکھیں اس کے اوپر کٹی ہوئی پیاز شملہ مرچ اور اولیو رکھیں اب اس کے اوپر چیڈر چیز اور موزریلا چیز چھڑکیں پیزا پین کو آدھے گھنٹے کے لیے اوون میں رکھیں مزیدار چکن تکہ پیزا تیار ہے
چکن تکہ پیزا تیار ہے کوڈنگ کے ساتھ پیش کریں
1 Comments
نیس شیئرنگ
ReplyDelete