Beef Keema Biryani Recipe
رائٹر ماہ رخ
آج جو ریسیپی آپ کے ساتھ شئر کر نے جا رہی ہو وہ ہے بیف قیمہ بریانی ریسیپی تو چلیے دیکھتے ہیں کے بیف قیمہ بریانی کے لے کن چیزوں کی ضرورت ہے اور یے کےسے بنائ جاتی ہے
بیف قیمہ بریانی بنانے کے اجزاء
بیف قیمہ. ایک کلو
چاول. ایک کلو
گھی. ایک پاؤ
بریانی مصالہ. دو چمچ
سرخ مرچ پسی ہوئ. ایک چمچ
دھنیاء پسا ہوا. ایک چمچ
سرخ مرچ کٹی ہوئ. ایک چمچ
نمک. حسب ضرورت
ادرک لہسن کا پیسٹ. ایک چمچ
پیاز درمیانے سائز. تین عدد
ٹماٹر. دو عدد
ہری مرچ. پانچ سے چھ عدد
دہی. آدھا کپ
زردہ رنگ. حسب ضرورت
بیف قیمہ بریانی بنانے کا طریقہ
چاول اچھی طرح دھو کر بھگو دیں دیگچی میں گھی گرم کرے اب اس میں پیاز شامل کریں اور ہلکا سنہری ہونے تک فرائ کریں جب پیاز فرائ ہوجاے تو اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں اب اس میں سرخ مرچ
نمک کٹی ہوئی لال مرچ پسا ہوا دھنیا ٹماٹر ہری مرچ شامل کریں اور مصالحوں کو بھون لیں پانچ منٹ بھوننے کے بعد اس میں بیف قیمہ شامل کریں اور دس منٹ تک بھونیں اب اس میں دہی شامل کریں اور مصالحہ کو اچھی طرح بھون لیں جب مصالحہ اچھی طرح بھن جائے تو اس میں چار سے چھ گلاس پانی ڈالیں جب پانی میں اچھی طرح ابال آجائے تو اس میں چاول شامل کریں جب چاول گلنے میں ایک کنی رہ جائے تو دم پر لگا دیں اب اس کے اوپر تھوڑا سا زردہ رنگ ڈالیں اور دس پندرہ منٹ دم دینے کے بعد چاولوں کو چولہے سے اتار لیں گرما گرم بیف بریانی تیار ہے
گرماگرم بیف قیمہ بریانی کو رائتہ سلاد چٹنی اور کولڈ رنک کے ساتھ پیش کریں
0 Comments