دیسی سٹائل پاستہ
آج جو ریسیپی آپ کےساتھ شیئر کرنے جارہی ہوں وہ دیسی سٹائل پاستہ بہت ہی مزیدار اور جلد بننے والی ریسیپی ہے تو آئے دیکھتے ہیں کہ پاستہ بنانے کے لیے کن چیزوں کی ضرورت ہے اور یہ کیسے بنتا ہے
دیسی سٹائل پاستہ بنانے کے اجزاء
میکرونی. ایک ڈبہ
گھی. ایک کپ
سرکہ. ایک چمچ
نمک. حسب ضرورت
پساہوادھنیا. ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ. ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ پسی ہوئ. ایک چمچ
چائنیز نمک. حسب ضرورت
مٹر ابلے ہوئے. حسب ضرورت
پیاز. دو عدد
گاجر. دو عدد
مکئ کے دانے ابلے ہوئے. حسب ضرورت
شملہ مرچ. ایک عدد
ٹماٹر. ایک عدد
لہسن پیسٹ. ایک چمچ
ادرک پیسٹ. ایک چمچ
ہرادھنیاء. حسب ضرورت
ہری مرچ. پانچ سے چھ عدد
مایونیز. دو چمچ
کیچپ. دو چمچ
چیڈر چیز. حسب ضرورت
دیسی سٹائل پا ستہ بنانے کے لیے سب سے پہلے میکرونی کو ابالیں گے
میکرونی ابالنے کا طریقہ
میکرونی ابالنے کے لیے دیگچی میں پانی رکھیں ابال آنے پر اس میں دو چمچ آئل اور ایک چمچ سرکہ اور ایک چمچ نمک شامل کر کے دیگچی کو ڈھانپ دیں جب پانی میں ابال آجائے تو اس میں میکرونی شامل کردیں جب میکرونی اچھی طرح ابل جائے تو اسکو چھاننے میں نکال کر ایک سائیڈ پر رکھیں
پاستہ کا مصالحہ تیار کر نے کا طریقہ
کڑاھی میں دو چمچ کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں اب اس میں چوپ کی ہوئ پیاز ڈال کر دو سے تین منٹ تک فرائ کریں اب اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر ہلکا سنہری ہونے تک فرائ کریں اب اس میں ابالے ہوئے مٹر شملہ مرچ گاجر اور مکئ کے دانے شامل کر کے پانچ منٹ تک فرائ کریں اب اس میں کالی مرچ نمک پسا ہوا دھنیا چائنیز نمک ڈال ک مصالحہ بھونیں اب اس میں چیڈر چیز ڈالیں میکرونی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اب اس میں مائیونیز اور کیچپ ڈال کر دو منٹ کے لیے ڈھک دیں
دیسی سٹائل پاستہ تیار ہے
پاستہ کو ایک بائول میں نکال کر اس کے اوپر باریک کٹا ہوا دھنیاء اور ہری مرچ ڈال کر کولڈ ڈرنک کے ساتھ پیش کریں
رائٹر. ماہ رخ
0 Comments