Tawa Keema Recipe l ریسپی توا قیمہ l ریسپی توا قیمہ
راءٹر ماہ رخ
آج جو ریسیپی آپ کے ساتھ شئیر کرنے جا رہی ہوں وہ ہے تو اقیمہ بہت ہی مزیدار اور سادہ سی ریسیپی ہے گھر پر بآسانی بناءی جاسکتی ہے
آئیے دیکھتے ہیں تو اقیمہ بنانے کے لیے کن چیزوں کی ضرورت ہے اور یہ کیسے بنتا ہے
توا قیمہ بنانے کے اجزاء
قیمہ. ایک کلو
پیاز. دو عدد
سرخ مرچیں. ایک کھانے کا چمچ
نمک. حسب ضرورت
کٹی ہوئی لال مرچ. ایک کھانے کا چمچ
زیرہ. آدھا کھانے کا چمچ
گھی یا آئل. دو چمچ
سرکہ دو چمچ
ہری مرچ. پانچ سے چھ عدد
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا. حسب ضرورت
ادرک باریک کٹا ہوا. حسب ضرورت ضرورت
کوءلہ درمیانے ساۂز کا. ایک عدد
توا قیمہ بنانے کا طریقہ
توا قیمہ بنانے کے لئے سب سے پہلےاس میں مصالحہ مکس کریں گے
قیمہ میں مصالحہ مکس کرنے کا طریقہ
قیمے میں پسی سرخ مرچیں کٹی ہوئی لال مرچیں نمک زیرہ اور سرکہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور آدھے گھنٹے کے لے فریج میں رکھیں
توا قیمہ تیار کرنے کا طریقہ
سب سے پہلے تو ے کو چولہے پر رکھیں اب اس پر مصالحہ مکس ہوا قیمہ رکھیں
اور توے کو ڈھک دیں جب قیمہ سٹیم ہو کر گل جائے تو اس میں گھی ڈال کر فرائی کریں دس منٹ فرائی کرنے کے بعد اس میں ہری مرچ شامل کریں اب اس میں کریم شامل کرکے پانچ منٹ تک فرائی کریں اب کوءلے کو چولھے پر رکھیں جب کوءلہ دہک جاءے تو اسے قیمہ پر رکھیں اب اس پر گھی ڈال کر قیمے کو ڈھک دیں مزے دار سا توا قیمہ تیار ہے
توا قیمہ پیش کرنے کا طریقہ
قیمے کے اوپر باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا اور باریک کٹا ہوا ادرک گارنش کریں اب اس کے اوپر کریم ڈال ڈیکوریٹ کریں گرم گرم روٹی اور کلڈ ڈرنک کے ساتھ پیش کریں
0 Comments