Chicken Shawarma Recipe l چکن شوارما l
ریسیپی چکن شوارما
رائٹر ماہ رخ
آج جو ریسپی میں آپ کے ساتھ شئیر کرنے جا رہی ہو اور چکن شوارما بہت یونیک اور مزے دار سا شوارما بنائیں گے چکن شوارما بنانے کے لیے کن چیزوں کی ضرورت ہے اور یہ کیسے بنایا جائے گا
چکن شوارما کے اجزاء
چکن بون لیس
شوارما بریڈ
بند گوبھی
پیاز
مایونیز
چلی سوس
سویا سوس
شوارما سوس
کٹی ہوئی سورخ مرچ
پسی ہوئی سرخ مرچ
نمک
سرقہ
کوکنگ آئل
چکن کا مصحالہ
ٹماٹر
چکن شوارما بنانے کا طریقہ
چکن شوارما بنانے کے لئے سب سے پہلے چکن کو چھوٹے کیوبز میں کاٹ لیں اب اس میں سرکہ کٹی ہوئی مرچیں پسی ہوئی سرخ مرچیں نمک اور چکن تکہ مصالحہ شامل کریں دو چمچ کوکنگ آئل بھی شامل کریں مصالحہ کو چکن میں اچھی طرح سے مکس کریں اب چکن کو اسٹیم کریں
اب بند گوبھی اور پیاز کو باریک باریک کاٹ لیں شوارما بنانے کے لیے شوارما بریڈ بازار کے استعمال کریں گے آپ گھر پر بھی بناسکتی ہیں لیکن میں بازار کے استعمال کروں گی
اب ہم شوارما سوس تیار کریں گے
شوارما سوس تیار کرنے کا طریقہ کرنے کا طریقہ
ایک پین میں آئل کو ہلکا سا گرم کریں اب اس میں باریک کٹے ہوئے ٹماٹر شامل کریں جب مارٹر نرم ہو جائیں تو اس میں سرخ مرچ نمک اور کٹی ہوئی مرچیں شامل کریں اور اچھی طرح بھون لیں شوارما سوس تیار ہیں
شوارما تیار کرنے کا طریقہ
شوارما بریڈ پر شوارما سوس لگائیں اب اس کے اوپر باریک کٹی ہوئی پیاز اور بند گوبھی رکھیں اس کےاو پر سٹیم کے ہوئے چکن کے کیوبز رکھیں اب اس پر مایونیز چلی سوس اور سویا سوس رکھی شوارما بریڈ کو رول شکل میں فولڈ کریں مزیدار چکن شوارما تیار ہے
مزیدار چکن شوارما تیار ہے کولڈ ڈرنکس کے ساتھ سرو کریں آپ چکن شوارما کی اس ریسیپی کو ضرور ٹرائی کریں بہت جلدی اور گھر میں بآسانی بننے والی ریسپی ہے
0 Comments