Urdu Recipe anda tikki l انڈہ ٹکی l
ریسیپی
انڈہ ٹکی
رائٹر ماہ رخ
آج ہم بنائیں گے انڈہ ٹکی بنانا بہت ہی آسان ہے اور بہت ہی مزے دار بنتی ہے مزیدار انڈہ ٹکی بنانے کے لئے کس کس اجزاء کی ضرورت ہے اور یہ کیسے بنائی جاتی ہے
انڈا ٹکی کے اجزاء
دال چنا
انڈے
چکن بون لیس
گرم مصالہ
نمک
ثابت مرچیں
لہسن
ادرک
ہری مرچیں
ٹماٹر
ہرا دھنیا
تیز پتا
پیاز
چنے کی دال اور چکن کو دھو کر کڑاہی میں ڈالیں اب اس میں ثابت مرچیں لہسن ادرک اور پیاز شامل کریں اب اس میں نمک
اب اس میں نمک شامل کرکے کڑھائی چولہے پر چڑھا دیں ڈیڑھ گلاس پانی شامل کریں دال اور چکن کے گلنے تک درمیان آنچ پر پکائیں جب پانی خشک ہوجائے اور دال اور چکن گل جائے تو کڑھائی چولہے سے اتار لیں اب اس آمیزے کو سل پر پیس لیں

دو عدد پیاز باریک کاٹ لیں فرائی پین میں گھی یا آئل کو اچھی طرح گرم کریں اور اور پیاز کو براؤن کریں جب پیاز کا رنگ ہلکا سنہری ہو جائے تو اس میں نمک مرچ ہلدی دھنیا اور ٹماٹر شامل کرکے بھونیں جب مصالحہ اچھی طرح بھن جائے تو اس میں چکن اور دال کا آمیزہ شامل کریں اور اس کو ہلکی آنچ پر بھون لیں جب آمیزہ اور مسالہ یکجان ہو جائے تو اس میں پھینٹے ہوئے انڈے شامل کریں انڈے شامل کرنے کے بعد اس کو ہلکی آنچ پر پکائیں میں باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا شامل کریں اپیسا ہوا ثابت گرم مصالحہ چھڑک کر دم لگائیں لذیذ انڈا ثکی تیار ہے
پیس کرنے کا طریقہ
میں باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا شامل کریں پیسا ہوا ثابت گرم مصالحہ چھڑک کر دم لگائیں لذیذ انڈا ثکی تیار ہے امید کرتی ہوں کہ آپ کو میری ریسیپی بہت پسند آئے گی


0 Comments