
ریسیپی. کلیجی پوٹا سٹیم
آج ویسے بھی میں آپ کے ساتھ شئیر کرنے جا رہی ہوں وہ ہے کلیجی پو ٹا سٹیم بہت ہی مزیدار اور الگ طریقے سے بننے والی ریسپی چلیں دیکھتے ہیں کہ ریسیپی بنانے کے لیے کن اجزاء کی ضرورت ہے اور یہ کس طرح سے بنائی جاتی ہے
کلیجی پوٹاسٹیم بنانے کے اجزاء.
کلیجی. ایک پاؤ
پوٹا. آدھا کلو
لہسن ادرک ایک کھانے کا چمچ
سرخ مرچ پسی ہوئی. ایک کھانے کا چمچ
دھنیا پسا ہوا. ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ پسی ہوئ آدھا کھانے کا چمچ
نمک. حسب ذائقہ
گھی یا آئل. آدھا کپ
کلیجی پوٹا سٹیم بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے کلیجی اور پوٹے کو اچھے طریقے سے دھو کر صاف کر لیں کلیجی اور پوٹے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں
کڑھائی کو چولہے پر چڑھائیں اور اس میں گھی گرم کریں جب گھی گرم ہو جائے تو اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کرکے ہلکا سنہری ہونے تک بھو نیں
اب اس میں کلیجی اور پوٹے شامل کریں اور ہلکی آنچ پر اچھی طرح سے فرائی کریں
اب اس میں ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی لال مرچ نمک حسب ذائقہ اور پسی ہوئی کالی مرچ شامل کرکے اچھی طرح بھوننے
جب مصالحہ اچھی طرح سے بھن جائے
تو اس میں آدھے گلاس پانی شامل کریں
اور ہلکی آنچ پر پندرہ منٹ کے لیے اسٹیم کریں جب کلیجی اور پوٹے اچھی طرح گل جائیں اس کا پانی خشک کر کے اچھی طرح سے بھو نیں
کلیجی پوٹا سٹیم تیار ہے
اب اس میں کوئلے کا دم لگائیں
کلیجی پوٹا سٹیم کو پیش کرنے کا طریقہ
کلیجی پوٹاسٹیم تیار ہے اسے گھر کی روٹی کے ساتھ رائتہ اور سلاد کے ساتھ پیش کریں
ریڈرزبہت ہی مزیدار اور الگ طریقے سے بنائی گئی ہے آپ اس ریسیپی کو ضرور ٹرائی کریں
اگر آپ کو میری ریسیپی پسند آئے تو اس کو اپنے فیملی ممبر کے ساتھ بھی شئیر کریں


0 Comments