Aloo Gosht Recipe l آلو گوشت lریسیپی آلو گوشت
راۂٹر ماہ رخ
آج ریسیپی میں آپ کے ساتھ شئیر کرنے جا رہی ہوں وہ ہےآلو گوشت جو بہت ہی الگ طریقے سے دیسی سٹائل سے بنایا جاتا ہے
آلو گوشت کے اجزاء
گوشت. ایک کلو
آلو. آدھا کلو
سرخ مرچ. ایک کھانے کا چمچ
ہلدی. آدھا کھانے کا چمچ
دھنیا. آدھا کھانے کا چمچ
نمک. حسب ضرورت
پیاز دو عدد. درمیانی سائز کے
ٹماٹر. ایک عدد
لہسن ادرک کا پیسٹ. ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچ. چھ عدد
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا. حسب ضرورت
آلو گوشت تیار کرنے کا طریقہ
آلو گوشت کا سالن تیار کرنے کے لئے سب سے پہلے یہی تیار کریں گے
یخنی تیار کرنے کا طریقہ
گوشت کو اچھی طرح سے دھو کر اس میں دو گلاس پانی ڈالیں دیگچیی کو چولہے پر چڑھائیں اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور ایک چمچ نمک شامل کریں درمیانی آنچ پر آدھے گھنٹے کے لیے پکائیں جب گوشت گل جائے تو یخنی تیار ہے
آلو گوشت کا مصالحہ تیار کرنے کا طریقہ
دو عدد پیاز باریک کاٹ لیں دیگچی میں گھی گرم کریں اس میں پیاز شامل کریں ہلکا سنہری ہونے تک بھوننے جب پیاز براؤن ہو جائے تو اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور کٹے ہوئے ٹماٹر شامل کریں ٹماٹر نرم ہونے تک فرائی کریں اب اس میں اب اس میں سرخ مرچ ہلدی دھنیا اور نمک شامل کریں
مصالح کو اچھی طرح بھون لیں جب مصالحہ بھن جائے تو اس میں یخنی میں سے گوشت نکال کر اس کو بھی جب مصالحہ اچھی طرح بھن جائے تو اس میں آلو ڈال دیں آدھا گلاس پانی ڈال کر آلو گلنے تک پکائیں اب اس میں یخنی کا پانی شامل کریں اور حسب ذائقہ شوربہ تیار کر لیں آلو گوشت لذیذ سالن تیار ہے
سالن کو ایک باؤل میں نکال لیں اب اس پر باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا اور ہری مرچیں چھڑک کر گرم گرم نان یا روٹی کے ساتھ پیش کریں

0 Comments