
Beef Tandori l بیف تندوری l
ریسپی
بیف تندوری
راۂٹر ماہ رخ
چلیں شروع کرتے ہیں آج کی بیف تندوری ریسپی
السلام علیکم فرینڈز آج جو ریسیپی میں شیئر کرنے جا رہی ہوں وہ بیف تندوری ہے شروع کرتے ہیں آج کی ریسیپی بیف تندوری کیسے بنتی ہے اور اس کو بنانے کے لیے کن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ کس طرح بنائی جاتی ہے
بیف تندوری کے اجزاء
بیف بون لیس. ایک کلو
پیاز. دو عدد درمیانے سائز
ٹماٹر. 3 عدد درمیانے سائز
ہری مرچیں. پانچ سے چھ عدد
دہی. ایک کپ
لہسن ادرک کا پیسٹ. دو کھانے کے چمچ
سرخ مرچ. ایک کھانے کا چمچ.
ہلدی. ایک کھانے کا چمچ
پسا ہوا دھنیا. ایک کھانے کا چمچ
پسی ہوئی کالی مرچ. آدھا کھانے کا چمچ
نمک. حسب ضرورت
گھی یا آئل. 2 کپ
سفید سرکہ. دو چمچ
کٹی ہوئی سرخ مرچ. ایک چمچ
ہرا دھنیا. حسب ضرورت
کوئلہ. ایک عدد درمیانی سائز
گوشت کو مصالحہ لگانے کا طریقہ
گوشت کو اچھی طریقے سے دھوکر بوٹیوں کو درمیانے سائز میں کاٹ لیں اب ایک باؤل میں دہی شامل کریں دہی میں سرخ مرچ ایک چمچ ہلدی ایک چمچ پسا دھنیا ایک چمچ کٹی ہوئی لال مرچ ایک چمچ نمک حسب ضرورت سرکہ دو چمچ کالی مرچ آدھا چمچ ان سب مصالوں کو دہی میں اچھی طرح سے پھینٹ لیں اب اس گوشت کو میرینیٹ کریں اور دو گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں

بیف تندوری تیار کرنے کا طریقہ
بیف تندوری بنانے کے لیے دو عدد پیاز لیں اور اس کو باریک باریک چوپ کر لیں کڑھائی میں ایک کپ کی یا آئل ڈال کر چولہے پر رکھیں جب گھی یا آئل گرم ہو جائے تو اس میں پیاز شامل کریں پیاز کو ہلکا براؤن ہونے تک فرائی کریں اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں اور ہلکا سنہری ہونے تک بھو نیں اب اس میں باریک کٹے ہوئے ٹماٹر شامل کریں اور ٹماٹر نرم ہونے تک فرائی کریں اب اس میں سرخ مرچ ایک چمچ ہلدی ایک چمچ پسا ہوا دھنیا آدھا چمچ پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چمچ نمک حسبِ ضرورت شامل کریں اور اچھی طرح مسالہ بھوننے جب مصالحہ اچھی طرح بھن جائے تو اس میں کٹی ہوئی ہری مرچ شامل کریں
بیف تندوری تیار کرنے کا طریقہ
میری نیٹ کئے ہوئے گوشت کو چولہے پر ہلکی آنچ پر دم پر رکھیں اور اس میں ایک کپ پانی شامل کریں تقریباً آدھے گھنٹے کے لئے اس کو اچھی طرح ڈھک لیں جب گوشت اچھی طرح گل جائے تو اس کو چولہے پر سے اتار لیں اب سٹیم کی ہوئے گوشت کو تیار کئے ہوئے مسالہ میں شامل کریں اور دس منٹ تک ہلکی آنچ پر بھون لیں بیف تندوری تیار ہے اب اس کو کوئلے کا دم لگائیں اور کھانے کے لئے پیش کریں

بیف تندوری پیش کرنے کا طریقہ
اب اس کو ایک باؤل میں نکالیں اور اس کے اوپر کٹا ہوا باریک دھنیا اور کٹی ہوئی ہری مرچ گارنش کریں گرما گرم نان اور رائتے کے ساتھ پیش کریں
0 Comments